تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

صدارتی انتخاب: آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد: صدر مملکت کے انتخاب کے لئے آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت کے انتخاب کیلئے امیدراوں کے نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔

بلاول بھٹوآصف زرداری کےتجویز کنندہ اورفاروق ایچ نائیک تائیدکنندہ ہیں ، آصف زرداری کی طرف سے 2 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے صدارتی انتخاب کیلئے آصف زرداری کے نامزدگی پیپرز جمع کرا دیے ، وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پارٹی رہنما بھی سندھ ہائی کورٹ پہنچے، فریال تالپور،قائم علی شاہ،سراج درانی اور دیگرپی پی رہنما مرادعلی شاہ کے ہمراہ تھے۔

مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےپاس جمع کرائے ، مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار آصف زرداری کے تجویز کنندہ ہیں

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوارمحمودخان اچکزئی کے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔

لطیف کھوسہ، عامرڈوگر اور عمرایوب نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں کاغذات جمع کرائے، محمود خان اچکزئی کی طرف سے بھی 2 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے، سردارلطیف کھوسہ نے چیف جسٹس عامر فاروق سے مکالمے میں کہا کہ ہم تو سمجھ رہے تھے آپ چیمبر میں بلا کر چائے وغیرہ پلائیں گے، تو چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ چائے تو اس کے بعد بھی آپکو پلا دیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ عمر ایوب اور علی محمد خان بھی اس عدالت میں پہلی بار آئے ہیں، جس پر علی محمد خان نے کہا کہ میں اس عدالت میں انصاف مانگنے آتا رہا ہوں، جبکہ سردار لطیف کھوسہ نے بتایا عمر ایوب صاحب پہلی بار آئے ہیں۔

سیکرٹری چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سےمکالمے میں کہا کہ آپ کےاتھارٹی لیٹرچاہیےہونگےتو لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم اتھارٹی لیٹرابھی جمع کروادیتےہیں۔

Comments

- Advertisement -