رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل نےخط چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے نام بھجوایا ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ باخبر ذرائع نے بتایا میری زندگی کوخطرات لاحق ہیں، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مرادعلی شاہ نے میرے قتل کا منصوبہ بنایاہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر کئی بار پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں اور جھوٹےمقدمات بنائےجا رہے ہیں مجھے اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ میں عوام کی آواز بنتا ہوں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ میں بطور اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حکومتی کرپشن کو منظرعام پر لاتا ہوں مجھےکچھ ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری ، بلاول بھٹو ،مراد علی شاہ ہوں گے۔