تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جو طے ہوگا اس پر عمل ہوگا، زرداری کی متحدہ کو یقین دہانی

سابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جو طے ہوگا اس پر ہر حال میں عمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے فون کرکے ان سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایم کیو ایم کے فیصلے سے متعلق استفسار کیا جس پر خالد مقبول نے کہا کہ ایم کیو ایم جلد ہی حتمی فیصلے پر پہنچ جائے گی۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے خالد مقبول کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ سے کہا ہے کہ آپ براہ راست مجھ سے اور بلاول سے رابطے میں رہیں جس پر خالد مقبول نے بھی انہیں یقین دلایا کہ جی بالکل رابطہ رہے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے خالد مقبول کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ اسلام آباد آئیں، ملاقات کرتے ہیں جو طے ہوگا اس پر عمل ہوگا میں اور بلاول براہ راست معاملات کی خود نگرانی کرینگے۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول نے ملاقات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں کل اسلام آباد پہنچوں گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹیلیفونک رابطے سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ایم کیو ایم رہنماؤں میں  ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کا اندرونی احوال

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم سے تحریک عدم اعتماد پر ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کا ساتھ دینے کی درخواست کی، تاہم جواب ملا کہ مشاورتی اور مذاکراتی عمل جاری ہے، دو سے تین دن میں حتمی فیصلہ کر لیں گے۔

خالد مقبول نے کہا ہمارے زیادہ تر نکات صوبے سے متعلق ہیں جو پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، ایم کیو ایم کے نکات پر عمل درآمد تو شروع کیا جائے، کم از کم سپریم کورٹ کے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -