اشتہار

جعلی اکاؤنٹس کیس :نیب نے آصف زرداری کے قانونی مشیر کو آج طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قانونی مشیرابوبکر زرداری ایڈووکیٹ کو نیب نے آج طلب کرلیا ہے ، ابوبکر زرداری نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ق جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ، نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے قانونی مشیر ابوبکر زرداری ایڈووکیٹ کو طلب کرلیا ہے ۔

ابوبکرزرداری نے گرفتاری کی ڈر سے عدالت نے رجوع کیا، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابوبکرزرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے 5لاکھ کےمچلکےاورایک شخصی ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

عدالت نےچیئرمین نیب ،ڈپٹی ڈائریکٹرنیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا تھا۔

وکیل کا کہنا تھا نیب نےابوبکرزرداری کوکل طلب کیاہے، ان کوبھی گرفتاری کاخدشہ ہے، نیب کوپیشی کےدوران گرفتاری سےروکاجائے، خدشہ ہےنیب گرفتارکرلےگا۔

درخواست میں کہا گیا تھا گاڑیوں کی خریداری، جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگی کا الزام لگایاگیا، نیب نے11 آرمڈ و ہیکلز منگوانے کا الزام لگایا ہے۔

مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس، گرفتار ملزم زرداری اور بلاول کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا

یاد رہے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزم سلیم فیصل آصف زرداری اور بلاول کے خلاف وعدہ معاف گوہ بن گیا تھا، فیصل سلیم نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو بیان دیا کہ پارک لین کی انتظامیہ کے حکم پر تمام کام کیے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری پارک لین کے 25 ، 25 فیصد پارٹنر ہیں۔

فیصل سلیم نے بتایا تھا کہ انٹرنیشنل بزنس اینڈ شاپنگ سینٹرپلازہ کواربوں کاقرضہ دیاگیا بعد ازاں پلازہ کو نادہندہ کرا کے قرضوں میں خرد برد کی گئی۔

نیب نے تین روز قبل پارک لین کی فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹراقبال خان نوری کو گرفتار کیا متذکرہ کمپنی آصف زرداری پارک لین کمپنی کےلئےکام کرتی تھی، ملزم پر کرپشن کے پیسوں میں ساڑھے 3ارب کا اضافہ کرنے کا الزام تھا۔

خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں اور آصف زرداری نے 29 اپریل تک جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں