تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

زرنش خان نے نیا روپ دھار لیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے نیا روپ دھار لیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلچسپ تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

زرنش کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیاہ کُرتے میں ملبوس ہیں۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لازوال کردار ’مولا جٹ‘ کا مشہور ترین ڈائیلاگ ’مولے نو مولا نہ مارے تے مولا نئی مردا‘ لکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

واضح رہے کہ زرنش خان اپنی نت نئی ڈانس ویڈیوز کے سبب سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو چکی ہیں۔

زرنش خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ڈانس ویڈیوز اِن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کی جاتی ہیں۔

گزشتہ روز بھی انہوں نے گاڑی میں بھارتی گانے ’لال دوپٹہ اڑ گیا‘ پر رقص کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں زرنش خان نے پلاسٹک سرجری کرانے والی اداکاراؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’معذرت کے ساتھ، لیکن انہیں انسانی شکل پر بطخ کے ہونٹ نہیں چاہئیں، ہماری تمام اداکارائیں بطخ بن چکی ہیں۔

زرنش نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ تمام اداکارائیں پہلے بہت خوبصورت ہوا کرتی تھیں لیکن اب نہ جانے ان کے ساتھ کیا ہوا ہے‘‘۔

Comments