تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

زرنش خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زرنش خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مہندی رنگ کا لباس زیب تن کیے رقص کررہی ہیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کے انداز کی تعریف کررہے ہیں۔

زرنش سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی زرنش خان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وادی ہنزہ کی خوبصورت سڑک پر سفر کرتے ہوئے کرینہ کی فلم ’جب وی میٹ‘ کے گانے ’یہ عشق ہائے‘ سے لطف اندوز ہورہی تھیں۔

ویڈیو میں اداکارہ ناصرف گانا سن رہی تھیں بلکہ وہ اس گانے پر کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی تھیں۔

Comments