تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

زرنش خان کو بابر اعظم کی نقل اتارنا مہنگا پڑ گیا

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زرنش خان کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نقل اتارنا مہنگا پڑ گیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کی انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہورہی جس میں انہیں بابر اعظم کی نقل اتارنے پر صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

زرنش خان سے مداحوں نے سوالات پوچھے ایک مداح نے سوال کیا کہ ’وہ ایک ماہ میں کتنا کما لیتی ہیں، جس کے جواب میں اداکارہ نے بابر کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ ’وہ یہ تو نہیں بتاسکتیں کہ ان کی ایک ماہ کی تنخواہ کتنی ہے مگر وہ مداحوں اور فالوورز کی سوچ سے کم ہی کماتی ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونا ہی تھا کہ صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کے نشتر برسا دیے گئے کہ انہوں نے بابر اعظم کی نقل کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دونوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی ایک ویڈیو پی سی بی نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔

اس ویڈیو میں بابر اعظم اُن سوالات کے جواب دے رہے تھے جو کہ سرچ انجن گوگل پر اُن کے بارے میں سب سے زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں۔

اس دوران بابر اعظم نے کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب مُسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں آپ کی سوچ سے کم ہی کما تا ہوں۔‘

Comments