تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

فردوس جمال نے زرنش خان سے کیا کہا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا

معروف اداکارہ زرنش خان نے سینئر اداکار فردوس جمال سے متعلق پرانا قصہ سنا دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں لکھا زرنش خان نے لکھا کہ ‘فردوس جمال ہمیشہ مجھے لوگوں سے متعلق اپنے خیالات اور مسائل کے باعث حیران کر دیتے ہیں’۔

انہوں نے ماضی کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا ‘ہم ایک مرتبہ کسی ڈرامے میں کام کر رہے تھے اور میں نے احترام میں کہا اسلام علیکم فردوس انکل، کیا حال ہیں آپ کے؟’

زرنش نے کہا ‘انہیں (فردوس جمال) کو یہ بات بری لگ گئی اور مجھے جواب دیا بی بی میں شوبز میں اس لیے نہیں آیا کہ لوگ مجھے انکل بولیں، جس پر مجھے حیرانی ہوئی اور میں نے کہا ٹھیک ہے فردوس صاحب’۔

اداکارہ نے لکھا ‘انسان کو ہمیشہ نرم مزاج رہ کر بات کرنی چاہیے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فردوس جمال نے ہمایوں سعید کی اداکارہ پر تبصرہ کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -