ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

زرتاج گل طارق بشیر چیمہ کی بدتمیزی پر رو پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل طارق بشیر چیمہ کی بدتمیری پر رو پڑیں، تنازع کے بعد وہ اسپیکر کے چیمبر میں چلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں حکومتی رکن طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے بدتمیزی کی تھی، جس پر اسپیکر ایاز صادق اور ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے ایس آئی سی ممبران سے معذرت کی۔

زرتاج گل اور شاندانہ گلزار نے طارق بشیر کی حرکت پر ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ بھی کیا تھا جبکہ ایس آئی سی ممبران کی جانب سے بجٹ سیشن تک طارق بشیر چیمہ کی بحثییت رکن معطلی کا مطالبہ بھی سامنے آیا تھا۔

- Advertisement -

زرتاج گل طارق بشیر چیمہ کی بدتمیری پر رو پڑیں اور اسپیکر کے چیمبر میں چلی گئیں، ان کا کہنا تھا کہ میرا خاتون ہونا میری کمزوری نہیں طاقت ہے، خواتین ارکان بھی عوامی ووٹوں کے ذریعے پارلیمان میں آتی ہیں

انھوں نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے مجھ سےغیرمشروط معافی مانگی ہے، مشرقی روایات کے مطابق طارق بشیرچیمہ کو معاف کردیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ساتھ دینے پر ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشکور ہوں۔ تمام سیاسی جماعتوں نے مجھ سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ کو میری نشست پرآکر بدتمیزی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں