پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

’خواجہ آصف کا ذہنی توازن چیک کرنے کی ضرورت ہے، وہ تو ایوان میں آنے کے قابل نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے سرحدپار دشمن کی پناہ گاہیں تباہ کرنے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

زرتاج گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواجہ آصف کا بیان انتہائی حساس ہے، کیا پی ڈی ایم نے بھارت کو دوست اور افغانستان کو دشمن قرار دیا ہے؟

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خواجہ آصف کا ذہنی توازن چیک کرنے کی ضرورت ہے، وہ تو ایوان میں آنے کے قابل نہیں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عدت کیس پر ہر خاتون نے پیغام بھیجا کہ وہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ہے، کیس میں دہشتگردی کے ڈیتھ سیل میں رکھنا درست نہیں، پاکستان کی تمام خواتین بشریٰ بی بی کے ساتھ کھڑی ہیں۔

زرتاج گل سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فارم 47 کے وزیر دفاع نے بیان دیا کہ پاکستان افغانستان میں کارروائی کرے گا، نیا محاذ افغانستان کے ساتھ کھولا گیا تو رہی سہی کسر بھی ختم ہو جائے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ خواجہ آصف نے جو عندیہ دیا ان کی اپنی پارٹی ممبران ساتھ نہیں کھڑے، بلوچستان کے ممبران بھی عزم استحکام یا افغانستان سے متعلق پالیسی سے متفق نہیں، آپریشن کا شوق ہے تو بھارت کے اندر جا کر کریں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان یا ایران کے خلاف آپریشن کیوں ہوگا؟ افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو بانی پی ٹی آئی نے جیل سے مبارکباد دی ہے، چین نے بھی حکومت کو کہا کہ آپ نے سنجیدگی نہ دکھائی تو سی پیک خطرے میں پڑ جائے گا۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار کیا کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سرحدپار دشمن کی پناہ گاہیں تباہ کرنے کا اشارہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشتگردی درآمد ہو رہی ہے، دشمن کی پناہ گاہوں کے خلاف جوابی حملے کا حق رکھتے ہیں، پاکستانی خون کے معاملے پر سیاست نہ کریں۔

وزیر دفاع نے پی ٹی آئی پر طالبان سے رابطوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی پھر ہم یہی کہیں گے یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے یہ لوگ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں