منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بہن کو زندہ جلانے والا ملزم 7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کوزندہ جلانے والےملزم انیس کو7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو فیکٹریاایریا کی پولیس نے ملزم انیس کو پیش کرکے بتایاکہ ملزم نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بہن زینت کو زندہ جلایاتھا اور اپنی والدہ کے ساتھ ملکرملزم نے یہ کاروائی کی تھی جس سے زینت ہسپتال میں دم توٖڑ گئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا 14روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیاجائے عدالت نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا اورآئندہ سماعت پرتفتیش کی رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ لاہورکے تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ میں سترہ سالہ مظلوم زینت کو پسند کی شادی کےجرم میں زندہ جلانے کے واقعےمیں ماں کے ساتھ اسکے بھائی بھی مبینہ طور پرشریک تھے۔

لڑکی کے شوہر حسن کاکہنا تھا گھر والے دوبارہ رخصتی کا جھانسہ دیکر زینت کو اپنے گھر لے گئے، بیٹی کی پسند کی شادی پر ناخوش ماں شوہر کے گھر سے لاکر اسے اپنے ہی ہاتھوں سے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں