اشتہار

زیلنسکی کا امریکا سے مزید امداد کا مطالبہ اور ٹرمپ کو دورہ یوکرین کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہیں یوکرین کا دورہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ولودیمیر زیلنسکی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کے خلاف جاری جنگ کیلیے مزید امداد فراہم کرے۔

یوکرینی صدر نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگر امریکا نے امداد کا بندوبست نہیں کیا تو جنگ میں شامل اس کے اپنے فوجی روس کے ساتھ ایک بڑے یورپی تنازع میں گر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر روس ہم سب کو قتل کر دیتا ہے تو وہ پھر نیٹو میں شامل ممالک پر حملہ آور ہوگا اور پھر آپ لوگ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو جنگ کیلیے بھیجنے پر مجبور ہو جاؤ گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کیلیے 106 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے تاکہ اس کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہو سکے۔

ریپبلکن جماعت کی اکثریت والے ایوان نمائندگان نے جوبائیڈن کے مطالبہ کو نظر انداز کر کے اپنا امداد پلان پیش کیا جسے گزشتہ ہفتے ایوان میں منظور کیا گیا۔ پلان کے تحت 14.3 ارب ڈالر اسرائیل کو فراہم کیے جائیں گے، تاہم یوکرین کیلیے اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

انٹرویو میں ولودیمیر زیلنسکی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یوکرین کا دورہ کرنے مشورہ دیا تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے جنگ ہونے والی تباہی دیکھ سکیں۔

2024 میں صدارتی دوڑ میں شامل ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کو سپورٹ کرنے پر جوبائیڈن انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ روس یوکرین جنگ 24 گھنٹے کے اندر ختم کروا سکتے ہیں۔

یوکرینی صدر نے انٹرویو میں سابق صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یہاں کا دورہ کریں تو میں 24 منٹ کے اندر انہوں جنگ کی نوعیت سمجھا سکتا ہوں جو وہ تصور نہیں کر پا رہے، وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ہوتے ہوئے امن نہیں لا سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں