پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنا موازنہ بالی وڈ کی سُپر اسٹار پریانکا چوپڑا کے ساتھ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نجی نیوز چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے کہا کہ پریانکا چوپڑا ایک بہترین اداکارہ ہیں، میں ان کی بڑی پرستار ہوں، وہ اچھی شخصیت کی مالک ہیں۔
مزید پڑھیں: ”بس حرکتیں بدل لیتے“ ژالے سرحدی کی نئی ویڈیو وائرل
اداکارہ نے کہا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ میری شکل پریانکا چوپڑا سے ملتی ہے لیکن مجھے ایسے تبصرے عجیب لگتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میری اپنی شناخت ہے اور میں اسی کے ساتھ اپنی پہچان بنانا چاہتی ہوں، مجھے کسی کی طرح دکھنے کی ضرورت نہیں۔
شو میں ژالے نے بتایا کہ جب جب میں شوبز انڈسٹری میں آئی تو بھارتی میڈیا نے میری تصویر لگا کر خبر چلائی کہ پریانکا چوپڑا کا وزن بڑھ گیا ہے۔
View this post on Instagram