شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ’باہر کے اور یہاں کے حالات‘ پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ژالے ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ’باہر کے ملک میں کوئی پیارا لگتا ہے تو وہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ آج بہت اچھے لگ رہے ہیں۔‘
اداکارہ کہتی ہیں کہ ’پاکستان میں کہتے ہیں یہ یار لگ ہی نہیں رہا تو ہے۔‘
ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے مزاحیہ ویڈیو اور اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی ژالے نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔
گزشتہ دنوں انٹرویو میں ژالے سرحدی نے کہا تھا کہ بچپن میں اسکول میں کوئی نہ کوئی پسند آ جاتا تھا اور ہر کوئی میرا کرش ہوتا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسکول میں ہم جماعت لڑکے سے محبت ہوگئی تھی لیکن جب اسکول تبدیل کیا تو وہ محبت بھی ختم ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے اسکول میں نئی کہانی شروع ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق شوبز گھرانے سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کے تمام افراد گلوکاری کرتے رہے ہیں۔