ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

بلوچستان کے ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل، شہید جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشتگرد حملے کے بعد جاری کلیئرنس آپریشن مکمل ہوگیا۔ اس دوران بھاری ہتھیاروں سے لیس تمام 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے 9 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے ایک گروپ نے علی الصبح ژوب گیریژن پر شدید حملہ کیا، دہشتگردوں کی تنصیبات میں گھسنے کی ابتدائی کوشش ڈیوٹی پر مامور فوجیوں نے ناکام بنائی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشتگرد ابتدائی مرحلے میں مارے گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران بقیہ دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

- Advertisement -

فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ کلئیرنس آپریشن کے دوران چار سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ پانچ اہلکار شدید زخمی ہوئے جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی کے ہاں پیش ہوگئے، اس طرح آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کیلیے پُرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں