لاہور: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ گرادی، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختون خوا اسبملی ضیااللہ آفریدی نے پی پی پی میں شمولیت کااعلان کرنےکے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ pic.twitter.com/y6sGxUfuqc
— PPP (@MediaCellPPP) August 28, 2017
ضیاء اللہ آفریدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کو کرپشن پر گرفتاری کے بعد پارٹی سے نکالا گیا تھا وہ ضمانت پر ہیں، پیپلز پارٹی ان کی درست جگہ ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کو کرپشن کی وجہ سے کابینہ سے نکالا گیا، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ ان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف 2015 سے کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں وہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں۔