کراچی: مولانافضل الرحمان کے بھائی گریڈ 19 کے افسر ضیاء الرحمان کو سندھ سے واپس بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےگریڈ 19کے افسر ضیا الرحمان کی خدمات واپس کر دیں اور انہیں خیبرپختونخوا حکومت کو رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
سندھ حکومت نے 10 اگست کو ضیاء الرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کے بجائے ہدایت کی تھی کہ وہ بطور ڈی سی اپنا کام جاری رکھیں حالانکہ وفاق نے ضیاالرحمان کی خدمات واپس لے لی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ضیا الرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کرنے سے انکار
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ضیا الرحمان کی خدمات واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے باوجود وہ کراچی میں ہی تعینات رہے۔
واضح رہے کہ ضیاالرحمان کی خدمات چند ہفتے قبل سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں، جو بعد ازاں واپس لے لی گئی تھیں امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کی تعیناتی کا تنازع اس قدر شدت اختیار کرچکا تھا کہ وفاقی حکومت اور حکومت سندھ ایک دوسرے کے مدمقابل آگئی تھیں۔