منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

زمبابوے کرکٹ ٹیم ایک بار پھر مشکل میں پڑگئی، حکومت کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے : زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث افغانستان کے خلاف تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچوں انعقاد خطرے میں پڑگیا۔

زمبابوے میں ایک ہفتے کے اندر کورونا وائرس کے 1342 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اس عرصے کے دوران 29 مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ حکومت زمبابوے نے تیزی سے بڑھتے ہوئے ان کیسز کی وجہ سے فوری طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، اس کے علاوہ اسکولوں کو بھی دوبارہ وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کے نئے فیصلوں کا زمبابوے کی کرکٹ پر بھی اثر پڑا ہے، ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ زمبابوے میں چار جنوری سے شروع ہونا تھا جسے اب ملتوی کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دیکھنا یہ ہے کہ ان حالیہ فیصلوں کا جنوری کے آخر میں افغانستان کے خلاف تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچوں پر کیا اثر پڑے گا؟ اس سے قبل یہ دورہ بھارت میں ہونا تھا لیکن بعد میں متحدہ عرب امارات یا زمبابوے میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سال زمبابوے کو پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرنی ہے، جس اب سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں