20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی : ایئر پورٹ پر شانداراستقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا، تمام کھلاڑی ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کیلئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، اس سے قبل گزشتہ رات زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اسلام آباد پہنچے تھے۔

کرکٹ ٹیم کے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر پی سی بی کے متعلقہ حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے پیش نظر زمبابوے کی ٹیم ایک ہفتہ قرنطینہ میں رہے گی۔

- Advertisement -

اس حولے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم اسکواڈ آج سے اپنی7روزہ آئسولیشن کی مدت پوری کرے گا، ایئرپورٹ حکام کے مطابق زمبابوے کی ٹیم ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہوگئی ہے، ہوٹل پہنچنےپر زمبابوے کےکھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلاون ڈے30اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلاجائے گا، دوسراون ڈے یکم نومبر جبکہ تیسرا اورآخری میچ3نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کے خلاف ون ڈے، ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 22 رکنی ٹیم کا اعلان

یاد رہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، بابر اعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، سابق کپتان شعیب ملک، محمدعامر اور سرفراز کو آرام دیاگیا ہے،  دوسری طرف نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آل راونڈر فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جب کہ ان فٹ نسیم شاہ کی جگہ موسیٰ خان کو موقع دیا گیا ہے۔ نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں