ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بلاوایو: زمبابوے نے پاکستان کے خلاف 5 ون ڈے میچز پرمشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں بلاوایو کے کوئنزاسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سوا بارہ بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیےاچھی لگ رہی ہے، زمبابوے کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ آصف علی ون ڈے میں ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ امام الحق اور بابراعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کےاسکواڈ میں امام الحق، شعیب ملک، فخرزمان، بابراعظم، آصف علی، شاداب خان، کپتان سرفراز احمد، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی

واضح رہے کہ 8 جولائی کو پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں