تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

پارلیمانی الیکشن، امیدواروں کے لیے ہزاروں ڈالر فیس مقرر

زمبابوے کی پارلیمانی انتخاب لڑنے والوں کے لیے ہزاروں ڈالرز فیس مقرر کر دی۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق زمبابوے کی پارلیمنٹ نے ایوان میں نمائندگان اور اعلیٰ ترین عہدوں کے لیے انتخاب لڑنے پر 20,000 ڈالر فیس کی منظوری دے دی۔

قانون سازوں نے صدارتی امیدواروں سے 20,000 ڈالرز اور پارلیمنٹ کے لیے انتخاب لڑنے والوں سے 1,000 ڈالرز وصول کرنے کے منصوبے کو برقرار رکھا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے امیدواروں کے اندراج کے لیے اگلے ہفتے کی آخری تاریخ سے پہلے فیس کم کرنے کی تجویز کے باوجود پارلیمنٹ نے فیس مقرر کی ہے۔

Dignitaries and supporters of Zimbabwe's President Emmerson Mnangagwa look on after he was sworn in during his presidential inauguration ceremony in Harare

یہ فیسیں جو کہ امریکی ڈالر میں ہیں، 2018 کے پچھلے انتخابات میں لی گئی فیسوں سے 20 گنا زیادہ ہیں۔

بحث کے دوران، حکمران پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ پالیسی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صرف مضبوط امیدوار ہی عہدے کے لیے انتخاب لڑیں اس اقدام کی پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -