پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

زمبابوین کپتان سکندر رضا پر دو میچوں کی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

آئرلینڈ کے کرکٹر کرٹس کیمفر سے الجھنے پر آئی سی سی نے زمبابوین کپتان سکندر رضا پر دو میچز کی پابندی عائد کردی۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا پر 7 دسمبر کو آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے ابتدائی میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سکندر رضا پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور انہیں دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ملے ہیں جس کا مطلب ہے وہ جاری سیریز کے بقیہ دو میچز نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ ان کے ڈی میریٹ پوائنٹس 2 سالوں میں چار تک پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

زمبابوین کپتان کے ساتھ آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر اور جوش لٹل پر بھی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئرش کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا اور دونوں کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ملے گا۔

واضح رہے کہ زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان میچ میں سکندر رضا لٹل اور کیمفر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

آئرش کھلاڑیوں کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی سزا قبول کرلی ہے جبکہ سکندر رضا نے پابندی کو قبول نہیں کیا ہے۔

سین ولیمز سیریز کے بقیہ دو ٹی 20 میچز میں زمبابوین ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں