اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں زمبابوے نے آئرلینڈ کو مات دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ہوبارٹ: ورلڈ کپ ٹی20 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے چوتھے میچ میں آئرلینڈ کو زمبابوے نے 31 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 175 رنز کا ہدف دیا،زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 82 رنز کی اننگز کی دلکش اننگز کھیلی، ویزلی مدھویرے22 اور لیوک جونگوے نے 20 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مارک ایڈیر اور سیمی سنگھ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:  راشد خان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 143 رنز بناسکی کرٹس کیمفر نے 27، جارج ڈوکریل اور گیرتھ ڈیلینی نے 22،22 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، رچرڈ ناراوا اور ٹینڈائی چٹارا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شان ولیمز اور سکندر رضا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں