جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

زندگی پروگرام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اہم قدم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ’زندگی پروگرام‘ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پنجاب حکومت نے جے ایس بینک کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جے ایس بینک کا پلیٹ فارم زندگی پروگرام کی ڈیجیٹلائزیشن کرے گا، پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور زندگی پروگرام کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔

ایم او یو کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق تھے، اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری بلدیات آسیہ گل اور سی ای او زندگی نعمان اظہر بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت زندگی جے ایس بینک ستھرا پنجاب کی ایپ تیار کرے گا، وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن وقت کی ضرورت ہے، ایم او یو پر خوشی ہوئی، زندگی ایپ پورے پنجاب میں سروے جیسا مشکل کام کرے گا۔

کراچی : 2 سال قبل ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

ذیشان رفیق کے مطابق ایپ کے تحت پنجاب میں صفائی کے عمل کی مانیٹرنگ ہو سکے گی، شہری فیس آن لائن جمع کرا سکیں گے، اور فیڈ بیک بھی دے سکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ آؤٹ سورسنگ پروگرام سے روزگار کے ایک لاکھ نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں