پاکستان کے لیجنڈ فنکار معین اختر کے نواسے اور ابھرتے ہوئے اداکار زوہاب خان نے کہا ہے کہ ان کے نانا نہیں چاہتے تھے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں آئے۔
زوہاب خان ایک اداکار اور ماڈل ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار کیا، اب وہ ایک مرکزی کرداروں کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔
حال ہی میں زوہاب خان میٹاٹینمنٹ کے مہمان بنے جہاں انہوں نے پاکستان کے لیجنڈ فنکار اور اپنے نانا معین اختر سے متعلق گفتگو کی۔
زوہاب خان نے کہا کہ جب میں نے اداکاری کا آغاز کیا تو میرے نانا کو اس حوالے سے علم نہیں تھا، پھر میری آپا سے انہیں پتا چلا جس کے بعد وہ اپنی شوٹنگ سے واپسی ہمارے گھر آئے اور امی اور پاپا کو ڈانٹنے لگے۔
زوہاب خان نے کہا کہ نانا(معین اختر) کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈسٹری میں کوئی بھی ہمارے خاندان سے نہیں آئے گا، کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ اس انڈسٹری میں بڑی محنت و مشقت سے آگے جاتے ہیں۔
اداکارہ روہاب نے کہا کہ لوگ اس انڈسٹری میں اپنی کشتیاں جلا کر آگے بڑھتے ہیں، اور پھر اگر آپ کی کشتی آگے بڑھ گئی تو ٹھیک نہیں تو سب ختم ہوجاتا ہے، میرے نانا بھی یہ بات جانتے تھے انہوں نے بھی آگے آنے کیلئے بڑی محنت کی تھی۔
زوہاب نے کہا کہ پہلے دن جب نانا کو میری اداکاری کا علم ہوا تو وہ غصہ کرکے چلے گئے لیکن دو دن کے بعد واپس گھر آئے اور انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے سنا ہے تم اچھی اداکارہ کررہے ہو۔