شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں موجود ہیں اور انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’محبت، امن اور آئس کریم۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
زباب رانا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے پروجیکٹس اور سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ میں زباب رانا نے ’شازما‘ کا منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، سحر افضل، راحت غنی، ارسلان خان ودیگر شامل تھے۔
’خود سر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری اور سید علی بخاری نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی تھی۔