تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

زلفی بخاری کا ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاجی حکمت عملی میں تبدیلی کر دی۔ پارٹی راہنما زلفی بخاری نے ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

زلفی بخاری کی قیادت میں کارکنان نے ایم ون موٹروے اسلام آباد ٹول پلازہ پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے موٹروے پر اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کر دیے۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حکم ملنے تک موٹروے ایم ون انٹرچینج بند رہے گی، لاہور اور پشاور سے موٹروے کے ذریعے گاڑیاں اسلام آباد داخل نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ فتح جنگ روڈ اور موٹروے ایم ون انٹرچینج پر بیک وقت دھرنا جاری رہے گا۔ زلفی بخاری کی قیادت میں قومی شاہراہ فتح جنگ کے مقام پر 4 دن سے دھرنا جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -