اشتہار

زلفی بخاری نے عمران خان کی آج رات گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی آج رات گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حکومت نے تمام حدیں پار کرلی ہیں، عمران خان کو آج رات گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سے پولیس کا برتاؤ انتہائی افسوسناک ہے، پولیس کو برے برتاؤ کی ہدایات اوپر سے ملی ہیں، ملک سے متعلق فیصلے 5،6 لوگ کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: عمران خان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے، شاہ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ حکمران ملک کو ڈیفالٹ کی پوزیشن پر لے آئے ہیں، حکمرانوں کے پاس ملک کو تباہی سے بچانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ جانتے تھے اسمبلیوں سے نکلنے کے بعد مشکل وقت آئے گا، حکومت مزید اور کتنا عرصہ پی ٹی آئی پر ظلم ڈھائے گی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں