ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صدر ذوالفقار علی بھٹو قومی ہیرو قرار دینے اور ان کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

بھٹو ریفرنس اور تاریخ  کے موضوع پر سیمینار میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے بھٹو ریفرنس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ریاست سابق صدر کو ’قائد عوام‘ کا خطاب دے کیونکہ عوام پہلے ہی یہ خطاب انہیں دے چکے ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ ذوالفقار علی بھٹو کو دیا جائے، ان کے شایان شان یادگار تعمیر کی جائے اور ان کے مزار کو قومی شہید کے مزار کا درجہ دیا جائے۔

- Advertisement -

مارچ میں قومی اسمبلی میں ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ قرارداد کے مطابق موجودہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کیا تھا جس کی بلاول بھٹو نے پیروی کی، قرارداد مطالبہ کرتی ہے کہ غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے اور اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے، جمہوریت کیلیے جان قربان کرنے والے کارکنان کیلیے نشان ذوالفقار بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔

اس سے قبل بھٹو ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ نے اپنی رائے جاری کی تھی جس میں عدالت کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ ریفرنس پر سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں