اشتہار

سرمائی اولمپکس: شاندار آتشبازی کے سائے تلے میگا ایونٹ کا اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: بیجنگ سرمائی اولمپکس کا میلہ تمام رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ میں سولہ گولڈ سمیت 37 تمغوں کے ساتھ ناروے نے میدان مارا، 12 گولڈ میڈلز کے ساتھ جرمنی کا دوسرا اور نو طلائی تمغوں کے ساتھ میزبان چین کی تیسری پوزیشن رہی۔

ایونٹ میں تین ہزار ایتھلیٹس نے ایک سو نو مقابلوں میں میڈلز کیلئے زور آزمائی کی، گیمز میں پاکستان کے الپائن اسکیئنگ ایتھلیٹ محمد کریم نے سلالم ایونٹ میں حصہ لیا، 23 ملکوں نے گولڈ میڈل جیتے۔

- Advertisement -

ونٹر اولمپکس 2022ء کی اختتامی تقریب میں سماجی فاصلے کے ساتھ اور سرخ لالٹینوں کے درمیان صدر شی جن پنگ نے بھی شرکت کی۔

Image

کھیلوں کے باضابطہ اختتام کی علامت کے طور پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھوماس باخ نے 2026ء کے سرمائی اولمپکس کے میزبان میلانو کورٹینا کو اولمپک فلیگ سونپتے ہوئے بیجنگ اولمپکس کو ‘ایک ناقابل فراموش اولمپک تجربہ‘ قرار دیتے ہوئے انہیں سراہا۔

دوسری جانب تقریباً تین ہزار ایتھلیٹس اور 65 ہزار افراد کو سیل کرنے والے بائیو سکیور ببل میں کرونا پھیلنے کے خدشات سچ ثابت نہیں ہوئے،کچھ ایتھلیٹس اگرچہ بیماری سے متاثر ہوئے کیونکہ کرونا کبھی دور نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں