دبئی : آئی سی سی نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا ۔ محمد حفیظ بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بولنگ کراسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کو گرین سگنل مل گیا۔ آئی سی سی نے پروفیسر کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا۔ بولنگ ٹیسٹ کے امتحان میں پاس ہونے کے بعد حفیظ کو انٹرنیشنل میچز میں بولنگ کی اجازت مل گئی۔
محمد حفیظ کابولنگ ایکشن گذشتہ برس نومبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف غیر قانونی قرار دیا گیاتھا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ چھ فروری کو دی تھی، لیکن انجری مسائل کے سبب حفیظ ٹیسٹ نہ دے سکے اور عالمی کپ سے بھی باہر ہوگئے۔
محمد حفیظ کا آفیشل بولنگ ٹیسٹ نو اپریل کو چنائی کی بائیو مکینک لیب میں ہوا۔ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔
محمد حفیظ نے ٹوئیٹر پر ایکشن کلیئر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی سمیت سپورٹ کرنے والوں کا شکر ادا کیا، ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آج موصول ہونے کا امکان ہے۔