دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن مزید بہتر ہوگئی۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکن بیٹسمین کمارا سنگاکارا بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔ یونس خان چھٹے اور مصباح الحق آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
دبئی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت سرفراز احمد تیرہ درجے بہتری کے بعد کیرئیر بیسٹ اٹھارویں نمبر پر آگئے۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن بدستور سرفہرست ہیں۔
ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولرشامل نہیں، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔ آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن لیڈ کررہے ہیں۔