اشتہار

آرمی چیف کی زیرِصدارت کورکمانڈرز کانفرنس

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل کی زیرِ صدارت کورکمانڈر کانفرنس میں آپریشن ضربِ عضب اور افغانستان میں نئی حکومت کے بعد کی صورتحال پرغور کیاجارہا ہے۔

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب اور افغانستان میں نئی حکومت کے بعد حکمت عملی کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں امن و امان سمیت دیگر معاملات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے جبکہ اکتوبر میں ریٹائر ہونے والے کورکمانڈرز کو الوداع اور ان جگہ ذمہ داریاں سنبھالنے والے نئے کور کمانڈرزکو خوش آمدید کہا گیا۔

- Advertisement -

سرحدوں کی حفاظت اور ملکی سلامتی کےلئے بیش بہا خدمات انجام دینے والے افواجِ پاکستان کے پانچ اہم سینئر افسران کی مدت ملازمت آج مکمل ہوگئی ہے، ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والوں میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیرالسلام سمیت چار کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹننٹ جنرل سلیم نواز، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی شامل ہیں۔

سبکدوش ہونے افسران کی جگہ تھری اسٹار ترقی پانے والوں میں لیفٹنٹ جنرل رضوان اخترکو ڈی جی آئی ایس آئی مقررکیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کورکمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کورکمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین کورکمانڈر منگلا ، لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کورکمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ انسپکٹر جنرل مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں