آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز آئندہ ماہ یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے تینوں فارمیٹس کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پانچ اکتوبر کو والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے جارج بیلے کی جگہ ایرون فنچ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
فنچ کینگروز ٹیم کی قیادت کرنے والے ساتویں کھلاڑی ہیں۔ مائیکل کلارک ٹیسٹ اور ون ڈے کے کپتان ہوں گے۔ اسپنر اسٹیو اوکیو اور مچل مارش بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
بیٹسمین فلپ ہیوز اور گلین میکسویل کو بیک اپ کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے سات اکتوبر کو شارجہ اور ٹیسٹ سیریز کا آغاز بائیس اکتوبر سے ہوگا۔