اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

استعفوں کے معاملے پرانفرادی طور پرپیش نہیں ہونگے، محمودالرشید

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر کوئی رکن انفرادی طور پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نہیں جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی زیرصدارت ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ استعفوں کے معاملے پر اراکین انفرادی طور پر یا چھوٹے گروپ کی شکل میں اسپیکر کے پاس نہیں جائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فیصلے سے تحریری طور پر بھی آگاہ کر دیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اسلام آباد دھرنے اور احتجاجی جلسوں میں عوام کی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ دو دو چار چار اراکین کے استعفے منظورکرکے سہولت کے ساتھ ضمنی الیکشن کروا لے گی تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔

حکمرانوں کو ہر صورت میں اقتدار سے رخصت ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران گو نواز گو تحریک کی وجہ سے ہوش و ہواس کھو بیٹھے ہیں، کراچی لاہور کے بعد میانوالی، ملتان، کوئٹہ اور پشاور میں جلسے ہونگے، پورا ملک گو نواز گو کے نعروں سے گونج رہا ہے

اہم ترین

مزید خبریں