اشتہار

اسلامی بینکاری کا نظام غیر سودی بینکاری کی طرف پہلا قدم ہے، صدر ممنون حسین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلامی بینکاری کا نظام شروع کر کے غیر سودی بینکاری کی طرف پہلا قدم کامیابی سے اٹھا دیا گیا ہے۔

صدر ممنون حسین نے کراچی میں اسلامی بینکاری پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء اور بینکنگ ماہرین پر مشتمل محققین کا ایک ایسا پینل تشکیل دیا جائے جو اسلامی بینکاری پر کام کرے، محققین کے اس پینل کے ذریعے اسلامی بینکنگ نظام کے دفاع میں مدد مل سکئے گی۔

 انھوں نے کہا کہ وہ اسلامی بینکنگ کے نظام پر ہونے والی تحقیق سے مطمئن نہیں ہیں، صدر مملکت نے اس شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

- Advertisement -

 ممنون حسین نے اسٹیٹ بنک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی بینک اپنے صارفین کو سماجی انصاف کی فراہمی میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکے، انھوں نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری کے اس پہلو پر توجہ دے کر وقت کی ایک اہم ضرورت کی نشان دہی کی ہے۔

 انھوں نے اس صورتحال کو حوصلہ افزا قرار دیا کہ بائیس بینکوں کی تقریباً ڈیڑھ ہزار شاخیں عوام کو اسلامی بنکاری سہولت فراہم کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں