اشتہار

اسپیکر قومی اسمبلی نےعمران خان کوطلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تیرہ اکتوبرکواستعفوں کی تصدیق کے لئے تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکرایازصادق نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کو پارٹی ورکرزکے استعفوں کی تصدیق کے لئے تیرہ اکتوبرکوطلب کرلیا ہے، اسپیکراسمبلی نے پی ٹی آئی کے پانچ اراکین کے استعفوں کوغیرآئینی قراردیا تھا۔

پانچوں اراکین نے اسپیکر کے بجائےعمران خان کو استعفے ایڈریس کئے، جن کی تصدیق کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی نےعمران خان کو طلب کرلیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل امیرِجماعتِ اسلامی سراج الحق نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو منظور نہ کیا جائے، استعفوں کی منظوری سے مزید سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے تحریکِ انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی، علی محمد خان اوراسد عمر کو استعفوں کی تصدیق کے لیے کل طلب کیا ہے،عارف علوی، شیریں مزاری اورمنزہ حسن کو جمعہ کے دن طلب کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں