بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اسپیکرایازصادق کے رویّے پرشیخ رشید دلبرداشتہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی  کے رویے پر شاکی نظر آئے۔ یمنی بحران پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اک بار پھر شیخ رشید کے ساتھ ہاتھ  ہوگیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق سے اپنا موقف بیان کرنے کی اجازت چاہی تو اسپیکر نے اجازت نہ دی جس پر شیخ رشید اجلاس سے اُٹھ کر باہر چلے آئے اورشیخ صاحب نے پارلیمنٹ کے باہر اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔

انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے ایک بار پھر ان کی حق تلفی کی ہے، ایوان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہا تو اسپیکر نے انہیں روک دیا کہاکہ آپ کو کیسے باری دوں۔

پہلے ہی ایک ایک جماعت کے پانچ پانچ ارکان ہیں۔ آپ کل بات کر لیجئے گا،اسپیکر نے شیخ رشید کو اگلے روز کاوقت دے دیا۔

شیخ رشید  نے الزام لگایا کہ اسپیکر کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چوتھے روز بھی شیخ صاحب کو موقع ملتا ہے کہ نہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں