اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی ثابت ہوگئی،جبکہ طلال چوہدری نےکپتان کوسیاسی پپوقراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پھردعوٰی کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ان کی حکمت عملی درست سمت میں جاری ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ثابت کردیا کہ وی آئی پی حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرچھاپے گئے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی انوشے رحمان نے الزام لگایا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن میں بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔
ن لیگ کے طلال چوہدری نےکہا کہ عمران خان سیاست کےپپوہیں، ادھرجوڈیشل کمیشن کوایم ڈی سیکورٹی پرنٹنگ پریس بتایاکہ دوہزار تیرہ کےانتخابات میں سات کروڑ تینتیس لاکھ بیلٹ پیپرچھاپے گئے،مگراضافی چھپائی کی تاریخ یادنہیں۔