اسلام آباد : ارکان پارلیمنٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان آکر اپنے خلاف الزامات کا دفاع کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف بر طانوی ہائی کمشنر کو ثبوت فراہم کرنے اور حکومت پاکستان کی طرف سے تشویش کا اظہار کرنے کے عمل کامختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے خیر مقدم کیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہو اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔ جبکہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے الطاف حسین کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان آکر اپنی بے گناہی ثابت کریں۔
ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے مقدمے کا فیصلہ پاکستانی سیاست پر دور رس اثرات مرتب کرے گا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کےرہنماء سعید غنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی یا کسی جرم میں الطاف حسین یا میں سعید غنی ہی کیوں نہ ملوث ہوں سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہئیے۔