اشتہار

امریکہ میں لٹیروں کی فائرنگ سے پاکستانی طالب علم جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

شکاگو: امریکہ میں لٹیروں کی فائرنگ سے پاکستانی طالب علم جاں بحق ہوگیا ہے ۔

امریکی ریاست شکاگو میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران تئیس سالہ طالب علم مطاہر رؤف جاں بحق ہوگیا ہے،مقتول اپنے بھائی کے ہمراہ راگر پارک میں چہل قدمی کررہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر لوٹیروں نےفائرنگ کردی جس کے نیتجے میں تئیس سالہ مطاہر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے پولیس کی بڑی تعداد نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ مقتول طالب علم لویولا یونی ورسٹی میں زیرتعلیم تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں