اشتہار

امریکی سینٹرل کمانڈ کا ٹوئٹر اور یو ٹیوب اکاؤنٹ ہیک

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی افواج کے اعلیٰ ترین ادارے سینٹرل کمانڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اور یوٹیوب اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اکاؤنٹ پر شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

جس میں انہوں امریکی فوجی حکام کی تفصیلات پوسٹ کرتے ہوئے سائبر جہاد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ہیکرز کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’امریکی فوجیو ، اپنے پیچھے دیکھو ، ہم آرہے ہیں ۔

امریکی ادارے نے اکاؤنٹس ہیک ہونے کی تصدیق کی ہے، ایف بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے کہا ہے کہ محکمہ دفاع معاملے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے، تاہم دونوں اکاونٹس کی ہیکنگ کے دوران کوئی حساس معلومات افشا نہ ہو سکیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ اس وقت ہیک کیا گیا ہے، جب صدر براک اوباما سائبر سکیورٹی کے موضوع پر خطاب کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی اور اتحادی طیاروں کے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری ہے، جس میں حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں