ان فٹ ہونے پر ٹیم سے باہر ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان متحدہ عرب امارات میں ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کے لئے دبئی روانہ ہو گئے، دبئی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں طویل القامت فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ اہ اب کافی حد تک فٹ ہو چکے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ فٹنس مزید بہتر کرنے کے لئے قومی ٹیم کے غیر ملکی ٹرینر اور فزیو کی نگرانی میں سیشنز میں حصہ لوں جس پر مجھے کرکٹ بورڈ دبئی بھجوا رہا ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بہت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ میچوں اور سیریز میں بھی جیت ہی پاکستان کا مقدر بنے گی۔ آئندہ سال ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ہماری ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔