ملک بھر میں سردی کا زور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
ملک بھر میں کہیں بارش، برفباری تو کہیں یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، شہری اس ریکارڈ توڑ سردی سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور مالا کنڈ ڈویژن میں مطلع ابر آلود رہنے اور چند ایک مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے مغربی علاقوں میں بادل چھائے رہنے جبکہ کوئٹہ ،مکران اور قلات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا یہ سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔
جس سے سرگودھا، گوجرانوالہ ،راول پنڈی، ساہیوال،مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔