کراچی : کرکٹر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے اپنا موازنہ نہیں کرتے ہیں،تمام تر توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر مرکوز کی ہوئی ہے۔
پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو کے پی ٹی اور عمر ایسوسی ایٹس کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔
عمر ایسوسی ایٹس کے اہم کھلاڑی محمدعامر کا کہنا ہےکہ انکی تمام تر توجہ فی الحال ڈومیسٹک کرکٹ پر مرکوز ہے۔ محمد عامر نے کہا کہ فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے وہ این سی اے میں سخت ٹریننگ کرتے ہیں۔
فاسٹ بولر کے مطابق قومی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بولرزسے انھیں کوئی پریشانی نہیں، محمد عامر پر سے آئی سی سی کی عائد کردہ پابندی ستمبر میں ختم ہوجائیگی۔
فاسٹ بولر کا مقصد اہداف کو حاصل کرتے ہوئےایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے۔