کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کسی ایسے احتجاج یا تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔
کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب میں فیصل سبزوری کا کہنا تھا کہ ا یم کیو ایم کی وفاقی حکومت میں جانے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،سیاسی کارکنوں کے بجائے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات سے وزیراعلیٰ سندھ کو گاہے بگاہے آگاہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہمارے وکلارابطے میں ہیں،ایم کیو ایم قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے کیس کا سامنا کررہی ہے،جب بھی نئی تاریخ آئے گی عدالتوں میں بھی پیش ہوں گے۔