اشتہار

ایم کیو ایم لندن اورپاکستان کی رابطہ کمیٹیاں معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ایم کیو ایم  کے قائد الطاف حسین نے لندن اور رابطہ کمیٹی کی خدمات واپس لے لیں، تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن اور پاکستان کی رابطہ کمیٹیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداران کو ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا ہے، اور دیگر احکامات تک مذکورہ کمیٹیاں معطل رہیں گی۔

اطلاعات کے مطابق قمر منصور کو پاکستان رابطہ کمیٹی کا نگراں انچارج جبکہ ارشد حسین کو لندن رابطہ کمیٹی کا نگراں انچارج مقرر کیا گیا ہے،خبر سنتے ہی  ایم کیو ایم کے کارکنان بڑی تعداد میں متحدہ کے مرکز نائن زیرو پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حدسین کچھ دیر میں کارکنان سے خطاب کریں گے

ذرائع کے مطابق ایم کو ایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ انوار کے قتل کیخلاف رابطہ کیمیٹیوں کی جانب سے کوئی رد عمل یا مذمتی بیان جاری نہ کرنے پر قائدِ تحریک الطاف حسین نے برہمی کا اظہاربھی کیا ہے، علاوہ ازیں باؤ انوار کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے امین الحق کی زیرِ قیادت  متحدہ کا تین رکنی وفد سیالکوٹ روانہ ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں