کراچی: سینیٹ کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہو گیا،سندھ سےبیرسٹر سیف ،نگہت مرزا ، فاروق ایچ نائیک اور سسی پلیجوبلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔
سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہو گیا اور سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کے دو دو امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔
کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد کے پی کے اسمبلی سے بارہ نشستوں کے لیے ستائیس امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔
بلوچستان سے چھ امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد سینیٹ کی بارہ نشستوں پر بتیس امیدوار مد مقابل ہونگے فاٹا کے 2اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد فاٹا 4 نشستوں پر 36 اُمیدوار میدوان میں ہیں۔
اسلام آباد کی دو نشستوں پر کسی اُمیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لے، یہاں 2 نشستوں کے لئے 8اُمید وار میدان میں ہیں ،اُمیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کردی جائےگی۔