لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 دسمبر کو معاونت کیلئے طلب کر لیا ہے۔
جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے دائر درخواست اور حلقہ بندیوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حلقہ بندیوں اور دیگر معاملات پر مختلف اپیلیں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ان کے فیصلے تک بلدیاتی انتخابات روکے جائیں۔
درخواست گزار کے مطابق الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد حلقہ بندیوں میں ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے الیکشن کمشن سے وضاحت طلب کی کہ شیڈول کے اعلان سے پہلے حلقہ بندیوں کے معاملے پرغورکیا گیا یا نہیں۔ اس معاملے پرعدالت نے اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 30 دسمبرکو معاونت کیلئے طلب کرلیا۔