اشتہار

بنوں: کارکھائی میں جاگری،6افرادجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: خیبر پختونخواہ کے علاقے بنوں میں کارکھائی میں جاگری، حادثے دوخواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسالہ بچی کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کار کے مسافرپشاور سے بنوں کی جانب سفر کررہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث بنوں کے نواحی علاقے ڈومیل کےمقام پرکارکھائی میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دوخواتین اور ایک کمسن بچی بھی شامل ہے، امدادی کارروائی کے دوران دو سالہ زخمی بچی کو بحفاظت نکال لیا گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے جبکہ ڈرائیور کا تعلق بنوں سے بتایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں